پاکستان: کورونا وائرس سے متاثرين كى تعداد 2118 اور اموات 28 تک پہنچ گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2 ہزار 118 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 28 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2 ہزار 118 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 28 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو اس وائرس کا پہلا کیس پاکستان میں سامنے آیا تھا اور 29 فروری تک یہ کیسز صرف 4 تک محدود تھے، تاہم مارچ کے مہینے میں ان کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور تقریباً 2 ہزار افراد صرف مارچ کے مہینے میں اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق 18 مارچ کو اس وائرس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت سامنے آئی تھی اور 31 مارچ تک اموات کا یہ سلسلہ 26 تک جاپہنچا تھا۔
مجموعی طور پر ملک کی صورتحال کی بات کریں تو کورونا وائرس کے پہلے کیس کے ساتھ ہی پہلے صوبہ سندھ اور بعد ازاں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کر دیا گیا تھا، بعد ازاں کاروباری مراکز، صوبائی ٹرانسپورٹ، مالز، پارکس، تفریحی مقامات، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں اور مختلف مقامات کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے، تاہم جہاں ایک طرف یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں اس کے مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کے کیسز سب سے زیادہ کراچی میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔
aXA6IDE4LjExOC4xMzcuMjQzIA== ejasoft island