سیاست
پاكستان: کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات التوا کا شکار
سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم کی کارروائی ہونے والی تھی جو اب 27 اپریل تک مؤخر کر دی گئی ہے جبکہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کو بھی 27 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم کی کارروائی ہونے والی تھی جو اب 27 اپریل تک مؤخر کر دی گئی ہے جبکہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کو بھی 27 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں نہر خیام غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کو بھی 27 اپریل تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDQ0LjIyMi4xMTYuMTk5IA== ejasoft island