پاکستان: کورونا وائرس كے متاثرین کی تعداد 3700 سے زيادہ اور اموات کی تعداد 52 ہوئی
پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے اب تک یہاں 3 ہزار 766 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے اب تک یہاں 3 ہزار 766 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق اب تک اگر اعداد وشمار پر نظر ڈالی جائے تو 26 فروری کو پہلے کیس سے 31 مارچ تک پاکستان میں 2007 کیس سامنے آئے تھے تاہم یکم اپریل سے ان کیس میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یکم اپریل سے لے کر اب تک پاکستان میں 1600 سے زائد کیس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ انہیں دنوں میں 26 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو ہوئی تھی اور 31 مارچ تک یہ اموات 26 تک پہنچی تھی تاہم یکم اپریل سے اس میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مجموعی طور پر ملک میں ریکارڈ کیے گئے 3 ہزار 764 کیس کو دیکھیں تو ان میں سب سے زیادہ کیس صوبہ پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 1918 تک پہنچ گئی ہے۔
ياد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں 247 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ ایک ہی روز میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے، تاہم آج آنے والے مریضوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔
پنجاب کے بعد متاثرین میں سندھ کا نمبر ہے جہاں 932 افراد متاثر ہوئے ہیںِ، تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے اور وہاں 405 لوگ اس وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں 202 افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 82، گلگت بلتستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 16 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اموات کے حساب سے سب سے آگے سندھ ہے جہاں 17 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی ہیں۔
تاہم ان تمام متاثرین اور اموات کے باجود جو چیز متاثرین کے لئے امید کا باعث ہے وہ اس وائرس سے صحتیابی ہے کیونکہ اب تک پاکستان میں 259 افراد وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNi4zNi4xOTIg ejasoft island