پاکستان: ملکی معیشت بہتری کی طرف رواں دواں
پاکستان اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی سے دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اور جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی سے دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اور جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جولائی سے دسمبر تک 45کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی ہے۔ جبکہ 6 ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لئے بہترین سال قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے ساتھ ہی کئی دوست ممالک بھی پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNi4yMzkuMTk1IA== ejasoft island