پاکستان: کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز کا عمل مکمل

اسٹرینتھ اینڈ کنڈ یشنگ کوچ یاسر ملک کی نگرانی میں 8 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیئے ہیں۔ کرکٹرز کو پش اپس، سٹ اپس، برپیز چن اپس لگوائے گئے ہیں جبکہ اسٹینڈنگ براڈجمپ، بیلگیرئن اسکوٹس، ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شروع کئے گئے کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اسٹرینتھ اینڈ کنڈ یشنگ کوچ یاسر ملک کی نگرانی میں 8 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیئے ہیں۔ کرکٹرز کو پش اپس، سٹ اپس، برپیز چن اپس لگوائے گئے ہیں جبکہ اسٹینڈنگ براڈجمپ، بیلگیرئن اسکوٹس، ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، اظہر علی، امام الحق، فخر زمان، محمد عامر، محمد رضوان، عثمان شنواری اور وباب ریاض شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عابد علی کا ٹیسٹ اگلے ہفتے لیا جائے گا، تینوں کرکٹرز نے پی سی بی سے اگلے ہفتے ٹیسٹ لینے کی درخواست کی جو قبول کرلی گئی ہے۔