كاروبار
پاکستان: کسٹمز حکام کی کارروائی میں 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکلز برآمد کر لئے ہیں۔
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکلز برآمد کر لئے ہیں۔
کسٹمز کے ترجمان کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمیکل برآمد کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC45NS4xNTcg ejasoft island