پاکستان: ایک پھل فروش کی بیٹی نے سونے کا تمغہ جیت کر اپنے والد کا سر فخر سے کیا بلند
پاکستان کے فیصل آباد شہر میں ایک پھل فروش کی بیٹی نے ایم ایس اکنامکس میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور تمغے کو والدین کے نام وقف کر دیا ہے۔
پاکستان کے فیصل آباد شہر میں ایک پھل فروش کی بیٹی نے شعبہ اکنامکس میں ایم ایس کی تعلیم میں اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے سونے کا تمغہ جیت کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور تمغے کو والدین کے نام وقف کر دیا ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں داخلہ لینے والی ایک طالبہ نور الصبا نے کمال کر دکھایا ہے۔ مذکورہ طالبہ ایک پھل بیچنے والے غریب باپ کی بیٹی ہے۔
طالبہ کو اسکی بہترین کارکردگی پر سونے کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔ نور الصبا نے اقتصادیات میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ طالبہ صبا کا کہنا ہے کہ میرے والد ایک فروٹ فروش ہیں اور میرے والدین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے باوجود انہوں نے میری تعلیم مکمل کرنے میں میری مدد کی ہے۔
aXA6IDMuMjEuMTA2LjY5IA== ejasoft island