پاکستان: ڈاکٹروں کا مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل
پاکستان کے ڈاکٹر حضرات نے علما کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
پاکستان کے ڈاکٹر حضرات نے علما کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے سینیئر ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وائرس کے کیس تیزی سے بڑھیں گے جس سے ملک کا پہلے سے کمزور صحت کا نظام بیٹھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حکومت کی جانب سے نافذ کیا جانے والا سخت لاک ڈاؤن ملک کے دیگر حصوں کی طرح اب ایک مذاق بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت احترام کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت نے غلط فیصلہ کیا ہے اور ہمارے علما نے انسانی جانوں سے کھیل کر انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ لڑائی کورونا وائرس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہے اس لئے برائے مہربانی ہماری بات سنیں، جبکہ حکومت اور علما نے کسی تکنیکی شخص کو شامل کیے بغیر اجلاس منعقد کیا ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ آپ نے 20 نکات طے کیے لیکن آپ مجھے بتائیں کہ کیا پاکستان کی مساجد میں ان پر عملدرآمد ہوگا؟
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جن مساجد میں ان ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا ہے انہیں بند کر دیا جائے گا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔
aXA6IDU0LjgxLjE1Ny4xMzMg ejasoft island