كاروبار
پاکستان: روپیہ کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
پاکستان میں ڈالر روپیہ کے مقابلے میں تاریخ کی بلند تریں سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں ڈالر روپیہ کے مقابلے میں تاریخ کی بلند تریں سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اردو سیاست کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپیہ 40 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر161 روپیہ 60 پیسہ سے بڑھ کر 165 روپیہ پر پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ان مشکل وقتوں میں نقد رقم کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنی سرمایہ کاری کھینچ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور آج اسٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈیکس 28 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے اور اسٹاک مارکیٹ اس وقت 819 پوائٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔