پاکستان: ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا معاملہ، ڈاکٹر جگدیش غیر ذمہ داری کے مرتکب قرار
محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ایمبولینس اسٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طرف سے بروقت طبی امداد نہ ملنے سے
ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے۔
نيو نيوز کے مطابق محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ایمبولینس اسٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طرف سے بروقت طبی امداد نہ ملنے سے ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کے بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریض کو دوسرے ہسپتال ریفر کیا، ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjIwMi4xNjcg ejasoft island