پاکستان: لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کوششیں جاری ہیں

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبۂ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آل کراچی جیولرز اور مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس پر کنٹرول کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کئی بار کہ چکے ہیں کہ اسٹریٹیجک لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ ایس اوپیز کے تحت ہی کاروباری سرگرمیاں کھولی جاسکتی ہیں، چھوٹی صنعتوں میں کام کرنے والے ملازمین کی مشکلات کا اندازہ ہے، ہم لاک ڈاؤن کے شکار افراد کی مدد کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔