پاکستان: فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی آیا مثبت

ایدھی نے بتايا ہے كہ کورونا وائرس کے باعث فیصل ایدھی اسلام آباد کے قرنطینہ میں موجود ہیں جہاں ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق ایدھی نے بتايا ہے كہ کورونا وائرس کے باعث فیصل ایدھی اسلام آباد کے قرنطینہ میں موجود ہیں جہاں ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ اکیس اپریل کو ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو اسلام آباد کے ایدھی سینٹر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ چوبیس اپریل کو اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کی والدہ بلقیس ایدھی نے بتایا ہے کہ فیصل دو ماہ سے کورونا کے مریض کو اٹھا رہا تھا، فیصل کو روک نہیں سکتی کیونکہ ہمارا مشن ہے عوام کی خدمت کرنا۔
بلقیس ایدھی نے یہ بھی بتایا ہے کہ وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد فیصل ایدھی سے روزانہ بات کرتی ہوں کیونکہ ماں کے لئے پریشانی تو بنتی ہے، ایدھی کے آئسولیشن وارڈ میں ہی فیصل ایدھی قرنطنیہ میں ہے، خبریں سنتی ہوں تو ڈر لگتا ہے، نہ اخبار پڑھتی ہوں نہ ٹی وی دیکھتی ہوں بس دعا گو ہوں کہ فیصل جلد صحت یاب ہوں۔