پاکستان: کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے غسل اور جنازہ سے متعلق فتویٰ جاری
محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ میت کو غسل دینا شرعی حکم ہے، لہٰذا میت کو حفاظتی اقدامات اختیار کر کے غسل دیا جاسکتا ہے اور اگر صورتحال زیادہ سنگین ہے تو ایسی صورت میں غسل کے بجائے تیمم کروا دیا جائے۔
تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاءالحق نقشبندی نے شریعہ بورڈ سے مشورہ کرنے کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا ہے۔
ہماری ویب کے مطابق محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ میت کو غسل دینا شرعی حکم ہے، لہٰذا میت کو حفاظتی اقدامات اختیار کر کے غسل دیا جاسکتا ہے اور اگر صورتحال زیادہ سنگین ہے تو ایسی صورت میں غسل کے بجائے تیمم کروا دیا جائے۔
کفن سے متعلق فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ شخص کی میت کو کفن پہنانے سے وائرس کی منتقلی دوسرے شخص تک ہونے کا امکان ہے، اسلئے میت پر ایک کپڑا کافی ہے لہٰذا اسی پر اکتفا کیا جائے اور جاں بحق فرد کی میت کو صندوق میں بند کرکے دفن کیا جائے۔
مسلم میت کا نماز جنازہ ضرور پڑھا جائے اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ قبرستان میں ہی دفن کیا جائے.