پاکستان: فلم "آن" میں فواد اداکارہ زارہ اور صنم کے ساتھ دکھائیں گے اداکاری کے جوہر
فواد خان فلم "آن" میں زارہ نور عباس اور صنم سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
فواد خان فلم "آن" میں زارہ نور عباس اور صنم سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد خان، زارہ نور عباس اور صنم سعید تینوں ستارے 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم "آن" میں ساتھ نظر آئیں گے۔
زارہ فلم "آن" میں پہلی مرتبہ فواد کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور گزشتہ برس زارا نے فلم "پرے ہٹ لو" اور "چھلاوا" میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ فواد کی "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" انتظار کے بعد بالآخر عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے۔
صنم سعید اس سے قبل فلم "کیک" میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جسے گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر بھی دکھایا گیا ہے۔
معروف پروڈیوسر حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور فواد کے مداحوں کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔
aXA6IDMuMTQ0Ljk3LjE4OSA= ejasoft island