سیاست
پاکستان: وفاقی وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے.
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے.
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ اعلان کے چوتھے دن بھیجا ہے اور وہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کابینہ میں شامل تھے‘ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا.
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم ہاﺅس کو بھیج دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسے فوری طور پر منظور کیا جائے.
aXA6IDMuMTQ0LjExNi4xNTkg ejasoft island