پاکستان: فردوس عاشق اعوان نے کرپشن سے متعلق خبروں کو کیا مسترد
وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کرپشن سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔

نوائے وقت کے مطابق پیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھر پور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی، میں وزیر اعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
سابق معاون خصوصی اطلاعات نے کرپشن سے متعلق میڈیا خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔ سیاسی کارکن کی حیثیت سے میرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔ سینیٹر شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کو میری طرف سے دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
aXA6IDE4LjIxOC42MS4xNiA= ejasoft island