پاکستان: کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا پہلا روز، پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

نیو نيوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔
شہر قائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
نیو نيوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔