سیاست
پاکستان: وزیر خارجہ اور زبیدہ جلال کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے آج بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران معاشی سفارتکاری اور دفاعی پیداوار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرا نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں کمزور معیشتوں والے ملکوں کی مدد کے سلسلے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست کو سراہا ہے اور اسے ناگزیر قرار دیا ہے۔