دفتر خارجہ پاکستان: کورونا سے اب تک بیرون ملک 180 پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک بیرون ملک 180 پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک بیرون ملک 180 پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ محتاط اندازوں کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لگ بھگ 180 پاکستانی اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے یہ اعداد وشمار ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں بات چیت کرتے ہوئے بتائے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ان 180 پاکستانیوں میں سے 30 پاکستانی سعودی عرب میں ہلاک ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اجلاس میں آگاہ کیا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 30 پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 150 کے لگ بھگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 180 پاکستانیوں کی ہلاکت کا اندازہ آزاد ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر لگایا گیا ہے کیونکہ بہت سے ممالک اس حوالے سے فی الحال تفصیلات جاری نہیں کر رہے ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA==
ejasoft island