پاکستان: ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کرنے کے لئے آگے آئے کرکٹ کے سابق اسپینر
پاکستان میں کورونا وائرس کے چلتے کرکٹ اور دوسری تمام ہی انڈسٹریوں کے ستارے ضرورت مندوں کی مدد کے کرنے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ اسی کی ایک کڑی پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا بھی غریبوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

اے آر وائی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے غریبوں اور اقلیتی برادری میں راشن تقسیم کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دانش کنیریا نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھیں تاکہ غریبوں اور روزانہ کمانے والوں کی مدد ہو سکے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد شوبز ستارے اور کرکٹ اسٹار سمیت معروف شخصیات غریبوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں اور وہ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، بلے باز احمد شہزاد، سہیل تنویر اور آئی سی سی پینل میں شامل بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ کہ رہے تھے کہ اگر کسی غریب کو غذائی اجناس کی ضرورت ہے تو وہ رابطہ کر سکتا ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE2MS4yMjIg ejasoft island