پاکستان: کورونا کے باعث سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن ملتوی
پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کورونا وائرس کے باعث کارڈیک کیتھرائزیشن/کورونری انٹروینشن ملتوی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کورونا وائرس کے باعث کارڈیک کیتھرائزیشن/کورونری انٹروینشن ملتوی کر دی گئی ہے۔
جیو نیوز کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن/ کورونری انٹروینشن ملتوی ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نواز شریف کا علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا کیوں کہ سرکاری ونجی اسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ سرجری نہ ہونے کہ وجہ سے اس وقت نواز شریف کو دواؤں کے بھاری ڈوز پر رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 25 فروری کو پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت نے وفاق کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔