پاکستان: کبڈی ورلڈ کپ میں چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے
لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی کبڈی ورلڈکپ کے مقابلوں نے خوب رنگ جمائے ہیں اور ایونٹ کے چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ہیں۔
لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی کبڈی ورلڈکپ کے مقابلوں نے خوب رنگ جمائے ہیں اور ایونٹ کے چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کبڈی ورلڈکپ میں پہلے 3 روز لاہور نے پہلوانوں کی میزبانی کی ہے اور اس کے بعد شیڈول کے مطابق ایونٹ کے چوتھے روز کے مقابلوں کا انعقاد فیصل آباد میں کیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں چوتھے دن کے پہلے میچ میں کینیڈا کا مقابلہ آذربائیجان سے ہوا ہے اور اس انتہائی دلچسپ مقابلے سے شائقین خوب محظوظ ہوئے ہیں۔
میچ میں کینیڈا نے 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسرے میچ میں ایران اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں تھی لیکن ایران نے باآسانی 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے فتح حاصل کی ہے۔
aXA6IDQ0LjIwNC4yMDQuMTQg ejasoft island