پاکستان: گلگت بلتستان کا سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان
کورونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرامیڈیکل، ڈاکٹرز اور پولیس وغیرہ شامل ہیں۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن مفت فراہم کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس کے 84 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی بھی ہار چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مہلک بیماری کے باعث مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1100 سے زائد متاثر ہیں۔
aXA6IDE4LjExOS4xMjUuMTM1IA== ejasoft island