سوسائٹی
پاکستان: عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال کی رکھی بنیاد
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کی بنیاد رکھ دی ہے۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عمران خان نے کورونا آئسولیشن سنٹر کا دورہ کیا اور ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں بھی گئے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، بتادیں کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پر مشتمل ہے۔ آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔
aXA6IDQ0LjIyMi4yMzEuNTEg ejasoft island