كاروبار
پاکستان: 4 سال میں سابقہ حکومت نے 25 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا
سینیٹ اجلاس میں غیر ملکی اداروں سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 31 جولائی 2015 سے 31 جولائی 2019 تک 25 ارب 59 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں غیر ملکی اداروں سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 31 جولائی 2015 سے 31 جولائی 2019 تک 25 ارب 59 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 11 ارب 79 کروڑ کا قرض لیا گیا ہے اور بین الاقوامی کمرشل بینکوں سے 13 ارب 80 کروڑ کا قرض لیا گیا ہے جبکہ ملک میں زر مبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC43My4xMjUg ejasoft island