پاکستان: کراچی میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں جراثیم کش اسپرے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ 40 گاڑیوں سے روزانہ ہر ضلع میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی نے بتایا ہے کہ ضلع وسطی میں 40 گاڑیوں کے ساتھ اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے ساتھ دوائیں اور تربیت یافتہ عملے بھی بھیجے جارہے ہیں۔
میئر کراچی نے میونسپل ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ جراثیم کش اسپرے شیڈول کے مطابق کیا جائے۔
خیال رہے کہ شہری حکومت نے کراچی کو جراثیم سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ تاہم شہر کو کورونا وائرس سے بڑا چیلنج ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل کرفیو یا لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، البتہ وزیراعلیٰ سندھ نے 3 چھٹیوں تک عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے بغیر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، ہم نے بھی لوگوں سے یہی کہا ہے کہ گھروں میں رہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی یہی کہا ہے۔