كاروبار
پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا ارادہ
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے لئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اورجنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا موجودہ حجم اس کے حقیقی امکانات کے مطابق نہیں ہے اور اس میں اضافہ کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
aXA6IDM0LjIwMy4yNDIuMjAwIA== ejasoft island