كاروبار
پاکستان: انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا
پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 50 پیسے سستی ہوئی ہے۔
پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 50 پیسے سستی ہوئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 158 روپیہ 67 پیسے ہو گئی ہے۔
دریں اثناء انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 158 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMTYuMTYzIA== ejasoft island