پاکستان: وزیر اعظم سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ماہ 15 اپریل کو وزیر اعظم اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم قومی سلامتی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں 23 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ملکی سلامتی امور اور کورونا وبا کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی تھی۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو خارجی اور داخلی محاذ پر درپیش چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اور مشیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ملکی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔