پاکستان: بلبل سرحد مہ جبین قزلباش دنیا سے رحلت کرگئیں
پاکستان میں بلبل سرحد کے نام سے پہچانے جانے والی پشتو اردو اور فارسی زبان کی گلوکارہ مہ جبین قزلباش کی آواز خاموش ہو گئی ہے۔
پاکستان میں بلبل سرحد کے نام سے پہچانے جانے والی پشتو اردو اور فارسی زبان کی گلوکارہ مہ جبین قزلباش کی آواز خاموش ہو گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان میں بلبل سرحد کے نام سے پہچانے جانے والی پشتو اردو اور فارسی زبان کی گلوکارہ مہ جبین قزلباش کی آواز ایک عرصے تک موسیقی کی دنیا پر حکمرانی کرنے کے بعد ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے یکم جنوری کو دل کی تکلیف ہوئی تھی، اور انھیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں دو ماہ تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق مہ جبین قزلباش ہسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں رہیں، جہاں انھیں تمام طبی امداد فراہم کی جاتی رہیں، اور وہ وینٹیلیشن رہیں۔
مہ جبین قزلباش کچھ عرصے سے فن کی دنیا میں زیادہ متحرک نہیں تھیں، لیکن وہ ورزش باقاعدگی سے کیا کرتی تھیں۔ مہ جبین اپنے اس نام کی طرح خوبصورت تھیں، اور وہ اس دور میں ٹیلیویژن اور ریڈیو پر جلوہ گر ہوئیں، جب خیبر پختونخواہ میں خواتین کا اس طرح باہر نکلنا بھی مشکل تھا۔
ان کا اصل نام ثریا خانم تھا، اور مہ جبین ان کا وہ نام تھا جو ریڈیو اور ٹیلیویژن کا نام تھا جو ماضی میں مختلف وجوہات کی بنا پر ایک روایت بن چکی تھا۔
aXA6IDMuMTMzLjEwOS4zMCA= ejasoft island