پاکستان: اغوا ہونے والی بچی پولیس کے ذریعے بارہ گھنٹے بعد بازیاب کرا لی گئی

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن سے اغوا ہونے والی بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے ۔ پولیس نے بچی کے اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن سے اغوا ہونے والی بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے ۔ پولیس نے بچی کے اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5 سالہ مغوی بچی کو 12 گھنٹے کے اندربازیاب کروالیا۔ زارا نامی بچی کے اغوا میں ملوث 3 اغواکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی صبح تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے اغوا ہوئی تھی۔ والدین نے تھانے میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ داخل کراوائی جس کے بعد تھانہ زمان ٹائون کی پولیس نے بچی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے بازیاب کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حفیظ کالا، صغیراور عاصم شامل ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔