آرٹ
پاکستان: معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو کہا خیرباد

پاکستان: فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرستار ان سے ایک بیان کا انتظار کررہے ہیں، لہذا وہ اعلان کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔