پاکستان: معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کئے جانے کا فیصلہ واپس
معروف پاکستانی اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کئے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
معروف پاکستانی اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کئے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق پیمرا نے معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کئے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
پابندی واپس لئے جانے کے بعد کاشف عباسی نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام معمول کے مطابق کیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف اینکر کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ اینکر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی تھی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ضابطۂ اخلاق پر عمل کروانے والے محکمہ "پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی" نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ کاشف عباسی کے شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کی گئی تھی جو کہ درحقیقت قومی ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش تھی۔
aXA6IDEzLjU4LjI0Ny4zMSA= ejasoft island