سوسائٹی
بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی گئی

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔
لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹو ورکشاپ، گیراج اور پنکچر کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔