میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر
میجرجنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے
پاکستان: میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر
پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں، میجر جنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹا کر میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔
بعد ازاں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے دور میں جن کے ساتھ میں منسلک رہا ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار اور تعاون کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، اور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انھوں نے شمالی وزیرستان میں بھی فرائض انجام دیے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار نے 1990میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیاہے، وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔
aXA6IDMuMTQwLjE4NS4xNDcg ejasoft island