پاکستان: مشیر خزانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور درپیش مسائل پر تبادلۀ خیال کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور درپیش مسائل پر تبادلۀ خیال کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق مشیر خزانہ نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کے لئے یہ مشکل کی گھڑی ہے۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اموات انتہائی تشویشناک ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وبا کے باعث پاکستان میں اموات اور احتیاطی تدابیر پر بھی تبادلۀ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کے عوامی ریلیف کے لئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ برطانوی حکومت عالمی بحران کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔