پاکستان: صوبۂ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ہزار سے زائد کیس رپورٹ

پاکستان کے صوبۂ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صوبۂ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جار ہے ہیں اور عوام کی زندگی ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 5 ہزار 498 ٹیسٹ کئے ہیں جس کے بعد مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 87 ہزار 108 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 80 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور پہلی بار کسی ایک صوبے میں ایک دن میں ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اس کی بلندی کی طرف جارہے ہیں اور یہ باعث تشویش ہے۔ اب تک ان نئے کیس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسوں کی تعداد 10 ہزار 771 ہو گئی ہے۔
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 80 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 2020 ہو گئی ہے جبکہ مزید 4 افراد اپنی زندگی بھی گنواں چکے ہیں اور اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی ہیں۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island