پاکستان: کورونا کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہالینڈ میں تمام ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے پیش نظر نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ کے مشورے کے بعد دورہ ہالینڈ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہالینڈ میں تمام ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے پیش نظر نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ کے مشورے کے بعد دورہ ہالینڈ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ افسوسناک بات ہے کہ ہمیں جولائی کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی کرنا پڑا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ انسانی زندگی کرکٹ میچ سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈ کورونا سے شدید متاثر ہوا ہے اور ہم ان سب لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں جن کے پیارے کورونا کی وجہ سے دنیا سے چلے گئے ہیں۔
نیدر لینڈ بورڈ کے صدر بٹی ٹمر نے کہا ہے کہ یہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ ہم اس موسم گرما میں ہالینڈ میں کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر سکیں گے کیونکہ کھلاڑیوں، عملے اور شائقین کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم 2021 کے موسم گرما میں اپنے میدانوں میں کرکٹ کے تمام شائقین کا خیر مقدم کرنا پسند کریں گے۔