پاکستان: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اب تک نيوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اس کے علاوہ وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بریفنگ دیں گے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کسی وبا سے نمٹنے کے لئے ملک کی تاریخ میں قومی سلامتی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔
aXA6IDMuMjM2LjIxOS4xNTcg ejasoft island