انٹرٹینمنٹ
پاکستان بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی اور تین ارب کی منشیات برآمد

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے پسنی سے ملحقہ سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ارب روپیہ مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے پسنی سے ملحقہ سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ارب روپیہ مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ہے جس کے دوران تین ارب روپیہ مالیت کی ایک سو کلو گرام کرسٹل ڈرگ قبضے میں لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف بروقت کارروائی پاک بحریہ کی سمندری حدود کی مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island