پاکستان: سابق کرکٹرز کا آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے کرکٹ گر سکھانے کی نئی پہل

پاکستان کے سابق کرکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ گر سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق آن لائن سیشنز میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو تربیت دی جائے گی۔
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ گر سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق آن لائن سیشنز میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو تربیت دی جائے گی۔
پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر آن لائن سیشنز کے ذریعے ٹپس دیں گے۔
واضح رہے کہ آن لائن سیشنز مختلف کیٹی گریز میں جاری رہیں گے۔ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 3 مختلف سیشنز میں 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے۔
بتا دیں کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز، مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے۔ ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز کے مشکور ہیں جو نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔
ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں موجودہ کرکٹرز کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گی، اور یہ ان کے لئے بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ آن لائن سیشنز کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیر معمولی حالات میں کھیل سے جڑے رکھنا، اور عظیم کھلاڑیوں کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMS43Mi4yNTAg ejasoft island