پاکستان: سوشل میڈیا کے لئے نئے قوانین
سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ کے اندر پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ کے اندر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

جى اين اين كے مطابق نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے 3 ماہ کے اندر اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی ہو گا جب کہ ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی ملک فریم ورک کے بغیر پیسے کے پھیلاؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اس لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق حکومتی فیصلہ سیاسی نہیں اقتصادی ہے۔