پاکستان: اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ
پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے بھی انھیں اس سلسلہ میں بتایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنے والی عوام بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں اور کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ چیزوں سے بیماریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی نشو ونما بھی متاثر ہوتی ہے۔ اشیائے ضروریہ اور فصلوں کی طلب ورسد کے تخمینوں کے سلسلہ میں جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔
aXA6IDEzLjU5LjIzNC4yMjYg ejasoft island