پاکستان: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہو گیا ہے جس کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہو گیا ہے جس کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔
جيو نيوز کے مطابق سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دی گئی ہے جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر واپس آ کر 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔