پاکستان: ن لیگ پارٹی کی طرف سے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا

شہباز شریف کی نیب طلبی اور اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے
شہباز شریف کی نیب طلبی اور اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ اہم ہنگامی اجلاس صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے طلب کیا ہے جس میں چند رہنما ویڈیو لنک پر بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر چار لیگی رہنما نیب ریڈار پر ہیں۔ اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور اپوزیشن سے رابطوں پر بھی غور ہوگا۔