پاکستان: اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت زون، 469 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 73,306,369 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,203,098,949 بنتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔