پاکستان: صدر مملکت عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

کویٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان امان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت آمد کے فوراً بعد انہیں گورنر ہاؤس میں صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے اثرات اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
نوائے وقت کے مطابق کویٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان امان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت آمد کے فوراً بعد انہیں گورنر ہاؤس میں صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے اثرات اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفننگ دی جائے گی۔
صدر مملکت کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کر یں گے۔
صدر عارف علوی اجلاس کی صدارت کے بعد کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی علاج کے لئے مختص اسپتال کا دورہ کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے کوئٹہ میں تاجروں، علمائے کرام اور سیاسی جماعتوں کے وفود بھی ملاقاتیں کریں گے-