كاروبار
پاکستان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے کمی کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔
پٹرول آج نہیں کل ڈلوائیں کیونکہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے، اوگرا نے پٹرول 20 روپے 68 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سمری ارسال کردی ہے۔
92 نیوز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے کمی کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی، وزارت پٹرولیم نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNC4yMDIg
ejasoft island