پاکستان: وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا کیا دورہ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کی خدمات کو سراہا ہے اور وہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کی خدمات کو سراہا ہے اور وہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا ہے، جب کہ وفاقی وزرا اور مشیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کو دورے کے دوران داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز اورکورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی، خود مختاری اور تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعظم نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjI1Mi44IA== ejasoft island