پاکستان: پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کے دفاتر کھولنے کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کے دفاتر عارضی طور پر کھولنے کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ حل نہ نکلنے پر ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کو کل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کے دفاتر عارضی طور پر کھولنے کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ حل نہ نکلنے پر ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کو کل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
92 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسکولز کے دفاتر عارضی طور پر کھلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ہے، دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ دفاتر کھولنے سے متعلق پرائیویٹ اسکولز کی درخواست قابل سماعت نہیں ہیں۔
چیف جسٹس قاسم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ پھر سے ہم حکم دیتے ہیں کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو تنخواہیں ادا کرے، اسکولز کے دفاتر نہیں کھلیں گے تو اساتذہ کو تنخواہیں کیسے ملیں گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کل تک نجی اسکولز کے دفاتر کھلوانے کا مسئلہ حل کریں، حل نہ نکلا تو ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کل پیش ہوں۔